پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنل10 لاکھ کے قریب افغان مہاجرین8 ماہ کے دوران وطن واپس لوٹے

10 لاکھ کے قریب افغان مہاجرین8 ماہ کے دوران وطن واپس لوٹے

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں قائم ایک عارضی اسکول میں افغان مہاجرین  کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

کابل(شِنہوا) ایران،پاکستان اور ترکیہ سے 9لاکھ 70 ہزار  افغان مہاجرین گزشتہ 8 ماہ کے دوران وطن واپس آئے۔

افغانستان کے مقامی میڈیا ادارے طلوع نیوز کے مطابق  وزارت برائے مہاجرین و واپسی کے ترجمان عبدالمطلب حقانی کا کہنا ہے کہ ان میں سے 88 ہزار پاکستان ،تقریباً 5ہزار ترکیہ اور باقی ایران سے وطن واپس آئے ہیں۔

وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق بیرون ملک تقریباً 70 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں جن میں سے  اکثریت افغانستان کے پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران رہائش پذیر ہے۔

افغان عبوری حکومت نے افغان مہاجرین سے کئی بار درخواست کی ہے کہ وہ مہاجرین کی حیثیت سے بیرون ملک رہائش ترک کرکے وطن واپس آئیں اور  اپنے جنگ زدہ ملک کے تعمیر نو میں کردار ادا کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!