بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچینی سیٹلائٹ کمپنیوں کی جانب سے بہتر،وسیع عالمی خدمات کی فراہمی

چینی سیٹلائٹ کمپنیوں کی جانب سے بہتر،وسیع عالمی خدمات کی فراہمی

 چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سےلانگ مارچ-3بی راکٹ بے ڈو سسٹم کے  59ویں اور 60ویں سیٹلائٹ کوخلا میں لے کر روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی خلائی کمپنیاں اپنی مواصلاتی خدمات کو وسیع کر رہی ہیں، ان میں مواصلات، نیویگیشن اور ریموٹ سینسنگ شامل ہیں جبکہ بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے سیٹلائٹ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

2025 کے آغاز میں تجارتی لانچ اور سیٹلائٹ کی مدار میں بھیجنے کی خدمات فراہم کرنےوالی چائنہ گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن(سی جی ڈبلیو آئی سی) نے عمان کی ایک کمپنی کو ایک ذہین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ  آئی آر ایس ایس-1  فراہم کیا ہے۔

یہ سیٹلائٹ 11 نومبر 2024 کو لانچ کیا گیا تھاجس کی ریزولوشن ایک میٹر ، وزن 95 کلوگرام اور عمر 5 سال ہے۔  اسے زمین اور جنگلات کے سروے، شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات کی نگرانی کے لئے  استعمال کیا جائےگا۔

 سی جی ڈبلیو آئی سی نے کہا کہ سیٹلائٹ کی کامیاب فراہمی  عمان کی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی اطلاق کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

چھانگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے والے دنیا بھر کے صارفین کمپنی کے جی لین -1 سیٹلائٹ مجموعہ سے  حاصل شدہ سیٹلائٹ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

چھانگ گوانگ کے سمندر پار کاروباری ڈیٹا ایپلی کیشن کے سربراہ ہوانگ جیان کے مطابق جی لین -1 سیٹلائٹس گروپس  اب 117 سے زیادہ سیٹلائٹس پر مشتمل ہے، یہ ایک دن میں تقریباً 40 مرتبہ دنیا کے کسی بھی مقام کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سٹیلائٹس کا پہلا گروپ اکتوبر 2015 میں لانچ کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!