ترکیہ کے استنبول میں چائنہ پلاسٹک انڈسٹری (ترکیہ) برانڈ نمائش میں پیش کردہ مصنوعات دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)
استنبول(شِنہوا) پلاسٹک مشینری اور نئے مواد کے 67 چینی برآمد کنندگان استنبول میں اپنی تازہ ترین مصنوعات پیش کر تے ہوئے ترکیہ کے سب سے بڑے شہر میں جاری ایک میلے میں کاروباری مواقع کی تلاش میں ہیں۔
چینی کمپنیوں نے 33 ویں پلاسٹ یوریشیا استنبول میلے میں پلاسٹک مشینری اور سازوسامان، کیمیکل اور خام مال، صنعت کی معاون مشنیری، ہیٹنگ کنٹرول سسٹمز، سانچے، ہائیڈرولک اور نیومیٹک سسٹم سمیت بڑی تعداد میں مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔ یہ 4 روزہ عالمی نمائش شہر کے یورپی حصے میں ہورہی ہے۔
چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں قائم سانچے بنانے والے معروف ادارے کے مارکیٹنگ منیجر ول لین نے کہا کہ ان کی کمپنی میلے سے تعاون مستحکم بنانے اور نئے کاروباری مواقع کی تلاش کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے ایک مضبوط مارکیٹ پوزیشن کے ساتھ ایک اہم صنعتی مرکز کے طور پر ترکیہ کے اسٹریٹجک کردار پر بھی زور دیا۔
نمائش کے دوران چین- ترکیہ پلاسٹک انڈسٹری بی 2 بی کانفرنس کا انعقاد بھی ہوگا جہاں کاروباری افراد خیالات کا تبادلہ اور صنعتی تجربات کا اشتراک کرنے کے لئے یکجا ہوں گے۔
ترکیہ پلاسٹک انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سربراہ یاووز ایروغلو نے کہا ہے کہ دونوں اطراف کی صنعتی قیادت کے درمیان بات چیت میں ترکیہ کو پلاسٹک کی صنعتی مشینری اور سازوسامان کی پیداوار میں علاقائی مرکز کے طور پر پیش کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
45 ممالک کی 1 ہزار 500 کمپنیاں میلے میں شریک ہیں، یہ ترکیہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور پلاسٹک کی صنعت میں یورپ کی اہم ترین نمائشوں میں سے ایک ہے۔
