بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

چینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

اسلام آباد: چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان نے چینی سفارتخانے کے کلچر آفس کے تعاون سے وسط خزاں تہوار 2024 کی تقریبات کا آغاز کیا جس کا عنوان "یادگار چاند کا لمحہ” ہے۔ اس تہوار کا مقصد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے چین کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس سال کی تقریبات میں "وسط خزاں شاعری میں” نامی ویڈیو سیریز سمیت دیگر رنگا رنگ سرگرمیاں شامل ہیں، جنہیں چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔

وسط خزاں تہوار چین میں سب سے زیادہ منائے جانے والے تہواروں میں سے ایک ہے، جب خاندان اکٹھے ہو کر پورے چاند کے نیچے لالٹین روشن کرتے ہیں، جو کہ سال بھر کامیابی کی راہ کو روشن کرنے کی علامت ہے۔ چینی قمری کیلنڈر کے مطابق یہ تہوار آٹھویں مہینے کے پانچویں دن منایا جاتا ہے جب چاند اپنی مکمل حالت میں ہوتا ہے۔ اس سال وسط خزاں کا تہوار 17 ستمبر سے شروع ہوگا۔

چینی ثقافت میں وسط خزاں کا تہوار ہمیشہ ملاپ کی علامت رہا ہے۔ گول میزوں پر دعوتیں اور پورے چاند کی تعریف کرنا اس تہوار کی اہم روایات ہیں کیونکہ گول شکل کا مطلب مکمل ہونا اور ملاپ ہے۔

اس سال کے وسط خزاں تہوار کے لیے مختلف ویڈیوز، پرفارمنس اور دیگر مواد، جو چین کے قومی جشن کو پیش کریں گے، انہیں ثقافتی قونصلر اور چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر  ژانگ ہیچنگ کے ٹویٹر اکاؤنٹ، کلچرل سینٹر کے آفیشل وی چیٹ چینل اور چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر شائع کیا جائے گا۔

محمد ضمیر اسدی
+ posts

سینئر صحافی و ایڈیٹر چائنہ ڈیسک انٹرنیوز پاکستان

محمد ضمیر اسدی
محمد ضمیر اسدی
سینئر صحافی و ایڈیٹر چائنہ ڈیسک انٹرنیوز پاکستان
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!