ہیڈلائن:
برازیل، چین تعلقات جنوبی امریکہ میں ایک نئےمستقبل کی تشکیل کر رہے ہیں، برازیلی حکام کی رائے
جھلکیاں:
چین اور برازیل رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔برازیلی حکام اس شراکت داری کو جنوبی امریکہ اور اس سے آگے کےمستقبل کی تشکیل کے لئےاہم سمجھتے ہیں۔ تفصیلات ویڈیو میں جانیے
شاٹ لسٹ:
1- برازیل کے مختلف مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ1(پرتگالی) :روڈریگو کاسٹرو، نائب سیکریٹری برائے حکومتی تقریبات و تشہیری اقدامات ، ریاست ریو ڈی جنیرو، برازیل
3-ساؤنڈ بائٹ2( پرتگالی): تارسو جینرو، سابق گورنر، ریاست ریو گرینڈ ڈو سول، برازیل
تفصیلی خبر:
چین اور برازیل اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔برازیلی حکام نے کہا ہے کہ یہ شراکت داری صرف ماضی سے جڑی نہیں ہے، بلکہ یہ جنوبی امریکہ اور اس سے آگے کے مستقبل کو بھی شکل دے رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1(پرتگالی) :روڈریگو کاسٹرو، نائب سیکریٹری برائے تقریبات و تشہیری عمل،حکومت ریاست ریو ڈی جنیرو، برازیل
"ہمارے لئے 50 سالہ تعلقات کی ترقی اور اس کی اہمیت پر غور کرنے کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔یہ دیکھنےکے لئے کہ یہ تعلقات برازیل کو درپیش بحرانوں کےحل تلاش کرنے میں کتنی مددگار ثابت ہوئے ہیں۔تعلقات کے 50 سال کا جشن منانا اور انہیں مزید آگے بڑھانا برازیل کے لئےحوصلہ افزاء ہے۔یہ ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک بہت اچھا موقع ہے۔
ہم چین میں موجود عملی اقدامات سے استفادہ کرنے اور انہیں برازیل کےعوام کی روزمرہ زندگیوں، خصوصاً ریاست ریوڈی جنیرو میں شامل کرنےکے لئے پر امید ہیں۔یہاں ہم چینی قونصلیٹ کے ساتھ اپنے تعلقات اور ریو ڈی جنیرو میں چینی برادری کی تقریبات کے ذریعے سفارتی تعلقات کا اثر محسوس کرتے ہیں۔ میں یہ تعلقات مزید مضبوط اور طویل عرصے تک قائم رہنے کے لئے دعا گو ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ2( پرتگالی): تارسو جینرو، سابق گورنر، ریاست ریو گرینڈ ڈو سول، برازیل
"میں سمجھتا ہوں کہ برازیل کے چین کےساتھ تعلقات اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں۔اقتصادی اور سیاسی طور پر یہ تعلقات نہ صرف برازیل بلکہ پورے جنوبی امریکی براعظم جہاں برازیل کا اہم مقام ہے،کے لئے بہت اہم ہیں۔ہم برازیلی سیاست دانوں، ریاستی حکام اور مستقبل کے ذمہ داران نے اس شاندار "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کو قریب سے دیکھا ہے۔
ایسے اقدامات سے تعلقات کو مزید مضبوط،سیاسی، ثقافتی اور سائنسی و ٹیکنالوجی کو فروغ، اور اقتصادی انضمام کےعمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ اگلے 50 سال چین اور پورے جنوبی امریکہ کے لئے ایک طویل مکالمہ اور مشترکہ کامیابیوں کا سفر ثابت ہوں گے۔
اس سے ہمارے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔”
ریو ڈی جنیرو، برازیل سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link