اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں آئین،قانون عملی طور پر معطل، جنگل کا قانون نافذ ہے، معاشی و آئینی حقوق سلب ہونے کے باعث جب چاہے جسے چاہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ 6 جولائی پی ٹی آئی کا جلسہ ہے اور آج عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملک میں آئین اور قانون عملی طور پر معطل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارے معاشی اور آئینی حقوق سلب ہیں جب چاہے جسے چاہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے، اس وقت پاکستان میں جنگل کا قانون لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں سی پیک کانفرنس کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے،نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے پٹیشن دائر کی ہے۔