اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے خلا بازوں کی بلغاریہ کے نوجوانوں کے ساتھ خلا کے...

چین کے خلا بازوں کی بلغاریہ کے نوجوانوں کے ساتھ خلا کے موضوع پر بات چیت

بلغاریہ کے صوفیہ  میں شین ژو-19 عملہ بردار خلائی مشن کے ارکان کائی شو ژے( سکرین پر وسط میں) ،سانگ لنگ ڈونگ(سکرین پر دائیں)  اور وانگ ہاؤژے(سکرین پربائیں) "خلا بازوں سے بات چیت” کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کررہے ہیں۔(شِنہوا)

صوفیہ (شِنہوا) چین کے 3 خلا بازوں یا تائیکوناٹس نے بلغاریہ کے نوجوانوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خلا کی تحقیق میں اپنے تجربات بتائے اور تیان گانگ خلائی اسٹیشن پر زندگی کے بارے میں سوالات کے جوابات دئیے۔

شین ژو-19 عملہ بردار خلائی مشن کے ارکان کائی شو ژے  ،سانگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤژے نے بلغاریہ کے شرکاء کے 15 سوالات کے جوابات د ئیے جن کی عمریں 8 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔ "خلا بازوں سے بات چیت”  پر مبنی تقریب کے دوران سوالات میں خلائی جہاز اور خلائی سوٹ میں آرام سے لیکر کھانے، آلات کے استعمال اور خلائی اسٹیشن پر روزمرہ کی سرگرمیوں تک جیسے موضوعات شامل تھے۔

یہ تقریب کئی سنگ میلوں کی علامت تھی جن میں چین اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ، بلغاریہ اکیڈمی آف سائنسز(بی اے ایس) کی 155ویں سالگرہ اور بلغاریہ کے پہلے خلا باز جارجی ایوانوف کے مشن کی 45ویں سالگرہ شامل ہیں۔

 اس میں خلائی سائنس کے لیکچرز، سوالات اور تیان گانگ خلائی اسٹیشن کے ماڈل  کی نمائش بھی  شامل تھی۔

بلغاریہ کے صدر رومن ریڈوف نے تقریب کے نام اپنے خط میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے، خلائی تحقیق اور اعلیٰ ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کے بارے میں زور دیا۔

 انہوں نے اختراعی شراکت داریوں کے امکانات کو اجاگر کیا تا کہ تکنیکی ترقی کو تیز اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

بلغاریہ میں چین کے سفیر دائی چھنگ لی نے کہا کہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی خلائی صنعت بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے رہی ہےاور نومبر 2023 تک 50 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے ساتھ 150 سے زائد بین الحکومتی خلائی تعاون کے معاہدوں دستخط کئے جاچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!