چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایک نمائش میں لوگ ری سائیکل ہونے والے تعمیراتی فضلے سے تیار اینٹیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چینی صارفین کو موبائل فون ، گھریلو مصنوعات اور گاڑیوں جیسے سامان کا احاطہ کرنے والی کھپت دوست پالیسیوں سے فائدہ ہوا ہے۔
وزارت کے ایک ترجمان حہ یادونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بدھ تک ملک کے اشیاء تبادلہ پروگرام کے تحت رواں سال ملک بھر میں 1 لاکھ 69 ہزار گاڑیوں کو ختم کرکے ری سائیکل کیا جاچکا ہے جبکہ 6 لاکھ 47 ہزار الیکٹرک بائی سائیکلز کو نئے ماڈلز سے بدلا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اسی مدت کے دوران39 لاکھ 70 ہزار سے زائد صارفین نے 48 لاکھ 70 ہزار سے زائد گھریلومصنوعات خریدیں۔
20 جنوری سے 19 فروری کے دوران 2 کروڑ 67 لاکھ 10 ہزار صارفین نے نئے موبائل فونز، ٹیبلٹس اور اسمارٹ واچز کی خریداری کے لئے سبسڈی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
کھپت دوست پالیسیوں کے سبب متعلقہ صنعتوں نے مضبوط ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں گاڑیوں کو ختم کرنے کے حجم میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 20 فیصد سے زائد بڑھی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link