اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمالی وٹ لینڈ میں معدومی کے خطرے سے دوچار تقریباً...

چین کے شمالی وٹ لینڈ میں معدومی کے خطرے سے دوچار تقریباً 300 بگلوں کی موجودگی

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھانگ ژو کے نانڈاگینگ وٹ لینڈ میں منتقل ہونے والے پرندوں کا منظر۔(شِنہوا)

شی جیا ژوانگ(شِنہوا)چین کےشمالی صوبے ہیبے میں ورلڈ نیچرل ہیریٹج  نانڈا گینگ وٹ لینڈ میں تقریباً 300 مشرقی سفید بگلے پائے گئے ہیں جو معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار پرندوں کی ایک قسم ہے۔

چین کے اعلیٰ درجے کے نظام تحفظ میں موجود مشرقی سفید بگلے کو فطرت کے تحفظ کی بین الاقوامی یونین نے خطرے سے دوچارا قسام کی فہرست میں شامل کیاہے۔

کینگ ژو شہر میں واقع نانڈاگینگ وٹ لینڈپرندوں کے مشرقی ایشیائی-آسٹریلین فضائی رہ گزر کے ساتھ قیام اور افزائش نسل کا اہم مقام ہے۔حالیہ برسوں میں آبی ذخائر،تالابوں اور رہائشی جزیروں پر مشتمل ایک قدرتی وٹ لینڈماحولیاتی نظام بتدریج بحال کیا گیا ہے۔

بہتر ماحولیاتی صورتحال کے باعث وٹ لینڈ میں 2023 میں ایک لاکھ سے زائد مہاجر پرندے دیکھے گئے جبکہ 2019 میں یہ تعداد 20 ہزار تھی۔

ماہرین کے مطابق مشرقی سفید بگلہ اپنے مسکن کے حوالے سے انتہائی توجہ طلب ضروریات رکھتا ہے۔یہ صرف وٹ لینڈ میں ہی مثالی رہائش گاہیں تلاش کرتا ہے جو خوراک سے مالا مال،آبی وسائل سے بھرپور اور اچھےماحول کی حامل ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!