جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچین کے آئس بریکر شوئے لونگ 2 کو نیوزی لینڈ میں سیاحوں...

چین کے آئس بریکر شوئے لونگ 2 کو نیوزی لینڈ میں سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

نیوزی لینڈ ، کرائسٹ چرچ کی لٹلٹن بندرگاہ پر لنگر انداز ’’شوئے لونگ 2’’ نے عوام کے لئے اوپن ڈے کی تقریب منعقد کی۔ (شِنہوا)

ویلنگٹن(شِنہوا) چینی محقق آئس بریکر شوئے لونگ 2 یا سنو ڈریگن 2 نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی لٹلٹن بندرگاہ پر اپنے ڈیک کو عوام کے لئے کھول دیا،اس میں مقامی حکام اور عوام کے مختلف شعبوں سے وابستہ تقریباً 600 افراد نے شرکت کی۔

چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم کے دوران شوئے لونگ 2 نے کرائسٹ چرچ میں اس سفر کا دوسرا قیام کیا ہے۔

دورے کے ایک حصے کے طور پر چینی اور نیوزی لینڈ انٹارکٹک محققین نے جہاز پر ایک تعلیمی سیمینار بھی منعقد کیا جس میں قطبی سمندری حیاتیات، کیمیا اور ارضیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے بندرگاہ کے دورے کے دوران  شوئے لونگ 2 نے عملے کی تبدیلی کی اور رسد کی فراہمی کے بعد اپنے مشن کو جاری رکھنے کے لیے بحیرہ روس میں ایک سمندری سروے کے لیے روانہ ہوگیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!