اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سنکیانگ نے کاشغر میں ایک مزید ہوائی اڈے کو فعال...

چین کے سنکیانگ نے کاشغر میں ایک مزید ہوائی اڈے کو فعال کردیا

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی کے ارمچی دی وو پو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آرمینیا کے شہر یریوان جانے والی چائنہ سدرن ائیرلائن کی پرواز سی زیڈ 5091 میں مسافر سوار ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے کاشغر پریفیکچر میں ایک نئے ہوائی اڈے کو فضائی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

سنکیانگ ائیرپورٹ گروپ کا کہنا ہے کہ یہ خطے کا تیسرا  کلاس اے عام شہری ہوا بازی ہوائی اڈہ ہے۔

گروپ نے کہا کہ یے چھانگ کاؤنٹی میں واقع  یے چھانگ میردائی ہوائی اڈے کا رن وے 2 ہزار میٹر لمبا اور 30 میٹر چوڑا ہے جبکہ اس کے ٹرمینل کمپلیکس کا مجموعی رقبہ 3 ہزار 180 مربع میٹرہے۔

یے چھانگ کاؤنٹی سنکیانگ اور چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں سامان کی ترسیل میں ایک نقل و حمل کا مرکز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!