اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا فلپائن سے امریکی میزائل نظام کے انخلا پر زور

چین کا فلپائن سے امریکی میزائل نظام کے انخلا پر زور

چینی دفاعی ترجمان نے امریکہ اور فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹائفون میزائل نظام ہٹائے اور اسے کبھی دوبارہ نصب نہ کرے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے فلپائن سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ٹائفون میزائل کے فوری انخلا پر زور دیا ہے۔

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے فلپائن کی جانب سے امریکہ سے میزائل نظام کی خریداری پر غور کرنے کی حالیہ خبر کے بارے میڈیا کے سوال پر کہا کہ چین نے مسلسل امریکہ کی طرف سے فلپائن میں درمیانے فاصلے کے میزائل نظام کی تنصیب کی بھرپور مخالفت کی ہے۔

وو نے ٹائفون کو ایک مہلک ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلپائن کی جانب سے امریکی ہتھیاروں کی قبولیت سے جغرافیائی محاذ آرائی تیز اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وو نے کہا کہ یہ کسی بھی لحاظ سے فلپائن کا معاملہ نہیں ہےبلکہ اس کا تعلق خطے کے تمام ممالک کی مشترکہ سلامتی سے ہے۔

تاریخ اور حقیقت نے مسلسل ثابت کیا ہے کہ جہاں پر امریکی ہتھیار نصب ہوں گے وہاں تنازعات کا خطرہ زیادہ ہوگا۔

وو نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ٹائفون میزائل نظام ہٹائیں۔انہوں نے زور دیا کہ اگر امریکہ اور فلپائن غلط راستے پر گامزن رہے تو چین سخت جوابی اقدامات کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!