پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین نے ماونٹ کومولانگما کے علاقے میں زمین اور ماحول کے درمیان...

چین نے ماونٹ کومولانگما کے علاقے میں زمین اور ماحول کے درمیان تعامل کا تجربہ شروع کر دیا

بیجنگ: چین نے  اپنے جنوب مغربی شی ژانگ خود اختیار خطے میں ماونٹ کومولانگما کے علاقے میں زمین اور ماحول کے درمیان پائے جانے والے  تعامل کے حوالے سے مشاہداتی تجربہ شروع کیا ہے۔

اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی  ادارے ایرو اسپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی محقق  جیا  لی نے بتایا کہ زمین کی سطح اور ماحول کے درمیان تعامل ماحولیاتی اور آب و ہوا کے نظام کا ایک اہم جزو ہے۔

جیا نے کہا کہ ماونٹ کومولانگما  کے علاقے میں، زمین اور  ماحول کا تعامل نہ صرف چھنگھائی شی ژانگ سطح مرتفع اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی آب و ہوا کو متاثر کرتا ہے، بلکہ یہ اپنے پیچیدہ آب و ہوا کے طریقہ کار اور  موسمیاتی گردش کے ذریعے عالمی آب و ہوا کو متاثر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، تحقیقی ٹیم بغیر پائلٹ کے  فضائی پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ماونٹ کومولانگما کے شمالی حصے کے ایک مقام پر مشاہداتی تجربہ کرے گی، جو تقریبا 4ہزار 200 میٹر کی اوسط بلندی پر واقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!