ہیڈ لائن:
شِنہوا نیوز | اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے حزب اللہ کے ساتھ بدھ کی صبح سے نافذ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی
جھلکیاں:
اسرائیلی وزیراعظم کے دفترسے جاری بیان کے مطابق منگل کی رات اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
#شِنہوانیوز
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوز ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفترسے جاری بیان کے مطابق منگل کی رات اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل کی سرکاری ٹی وی چینل کین ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، امریکہ اور فرانس کی ثالثی سے طے پایا ہے۔ جنگ بندی کا نفاذ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔
سیکیورٹی کابینہ نے دس کے مقابلے میں ایک ووٹ سے جنگ بندی کی منظوری دی ہے ، جب کہ جنگ بندی کی مخالفت میں واحد ووٹ، دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر، اتمار بن گویر نے دیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link