اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبینک آف چائنہ کے سابق چیئرمین کو 2 سال کی مہلت کے...

بینک آف چائنہ کے سابق چیئرمین کو 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت

جِنان(شِنہوا) بینک آف چائنہ کے سابق چیئرمین لیو لیانگے کو رشوت لینے اور غیر قانونی طور پر قرضوں کے اجرا کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی۔

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر جِنان کی ایک عدالت کے مطابق لیولیانگے نے 12کروڑ 10لاکھ یوآن (تقریباً ایک کروڑ 68لاکھ امریکی ڈالر) سے زیادہ کی رشوت لی تھی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لیولیانگے کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم رکھا جائے گا، ان کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کر لی جائے گی اور ان کے تمام غیر قانونی منافع کو برآمد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔

عدالت اس نتیجے پر پہنچی  کہ لیولیانگے نے بالترتیب امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف چائنہ اور بینک آف چائنہ میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو قرض کے حصول، منصوبوں میں  تعاون اور عملے کے انتظامات جیسے معاملات میں مدد فراہم کی اور بدلے میں غیر قانونی طور پر رشوت قبول کی۔

عدالت کا کہنا ہے  کہ اس کے علاوہ انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر اہل کمپنیوں کو 3.32 ارب یوآن سے زائد کے قرضوں کے اجرا میں جان بوجھ کر سہولت فراہم کی جس کے نتیجے میں 19کروڑ 7لاکھ  یوآن سے زائد کا نقصان ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!