منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینتمام آپشنز ختم ہونے پر پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ...

تمام آپشنز ختم ہونے پر پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ انتہائی بھونڈہ ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تمام آپشنز ختم ہونے پر پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ انتہائی بھونڈہ ہے، آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے سے ملک نیچے جائے گا، ملک سے مزید کھلواڑ کے متحمل نہیں ہوسکتے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، آئین وقانون پر عملدرآمد کریں۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران ٹولہ تلملا اٹھا ہے، یہ بوکھلا گئے ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہی کیا کریں؟، عوام کا مینڈیٹ عوام کے نمائندوں کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پر پابندی کا فیصلہ انتہائی بھونڈہ ہے، ان کے پاس تمام آپشن ختم ہوگئے ہیں جس طرح سے آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے، اس طرح سے ملک آگے نہیں، نیچے ہی جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز فچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حکومت 18ماہ کی مہمان ہے، اس کے بعد ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ مزید کھلواڑ کے متحمل نہیں ہوسکتے، یہ ملک کسی ایک طبقے کا نہیں ہے، عوام صرف ٹیکس دینے کیلئے نہیں ہیں، تمام چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں، یہ عوام کے جینے کو مشکل بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اس لئے نہیں کہ وہ صرف ٹیکس دیں، آئندہ ماہ میں مزید خرابی ہوگی، یہ پاکستانی عوام کے جینے کو ناممکن بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس نظام کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے چاروں ممبران کے ساتھ استعفیٰ دینا چاہئے، ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن ایک پارٹی بن گیا ہے، ہمارے ایم این ایز کو اغوا کیا جا رہا ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ، عوام اب جاگ چکے ہیں ،انہوں نے سب دیکھ لیا ہے، اب بھی وقت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور آئین و قانون پر عملدرآمد کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں