اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ مقامات میں تیزی سے اضافہ

چین میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ مقامات میں تیزی سے اضافہ

چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر تھائی یوان میں ایک ہائی وے سروس ایریا میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی چارجنگ سہولیات دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی چارجنگ اور متبادل بنیادی سہولیات کی صنعت تیزرفتاری سے ترقی کررہی ہے جسے نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ کی تیزرفتار ترقی کا تعاون بھی حاصل ہے۔

روزنامہ سائنس وٹیکنالوجی کے مطابق چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر پروموشن الائنس نے گزشتہ ہفتے شمالی صوبے شنشی کے شہر تھائی یوان میں منعقدہ آٹوموبائل چارجنگ اینڈ ریپلیسمنٹ ایکولوجی کانفرنس میں الیکٹرک گاڑیوں کی سہولیات سے متعلق پیر کے روز چین کی ترقیاتی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 تک چین میں 1 کروڑ 18 لاکھ 80 ہزار چارجنگ سہولیات موجود تھیں جو گزشتہ برس کی نسبت 49.4 فیصد اضافہ ہے۔

سرکاری چارجنگ سہولیات 34.3 فیصد اضافے سے 33 لاکھ 90 ہزار یونٹس جبکہ نجی چارجنگ سہولیات 56.4 فیصد بڑھ کر 84 لاکھ 90 ہزار یونٹس ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چارجنگ سہولیات کی مسلسل اعلیٰ ترقی پالیسی اور مارکیٹ دونوں محرکات کی بنا پر ممکن ہوئی ہے۔ اس میں  اجاگر کیا گیا ہے کہ چین نے چارجنگ اور متبادل خدمات کے ایک جامع نیٹ ورک کی ابتدائی تعمیر مکمل کرلی ہے۔

 

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!