چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سی آر 450 بلٹ ٹرین کے پروٹو ٹائپ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران مقررہ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا جو 2024 کی سال بھر کی شرح نمو سے 0.9 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے پیر کے روز ایک اعلامیہ میں کہا کہ جنوری ۔ فروری مدت کے دوران سرمایہ کاری 52.619 کھرب یوآن (تقریباً 734 ارب امریکی ڈالر) رہی۔
این بی ایس کے مطابق اس عرصے میں بنیادی سہولیات کی تعمیر میں سرمایہ کاری میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 5.6 فیصد اور پیداواری سرمایہ کاری میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔
جائیداد کے شعبے کو چھوڑ کر ملک میں مقررہ اثاثہ سرمایہ کاری میں ابتدائی 2 ماہ کے دوران 8.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران جائیداد کی ترقی میں سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد کمی ہوئی۔
