مین لینڈ نے آبنائے تا ئیوان کے دونوں اطراف نوجوانوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو دوبارہ دہرا یا ہے۔(شِنہوا)
چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں ایک آبنائے پار کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اختراعی خدمات اور مستقبل کی ترقی کے لئے مشترکہ کوششوں پر توجہ مرکز کی گئی۔
اجلاس میں خدمات کی صنعتوں کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے رجحانات کا تجزیہ کیا گیا اور آبنائے پارتعاون کے لئے متعلقہ میکانزم اور امکانات پر گفتگو ہوئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر دونوں کے نائب ڈائریکٹر پھان شیان ژانگ نے کہا کہ مین لینڈ کے پاس ایک وسیع مارکیٹ، مکمل صنعتی چین اور ترقی کے لئے سازگار ماحول موجود ہے۔
انہوں نے دونوں جانب کے خدمت فراہم کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ کھلے پن، جامع اور باہمی مفید اصولوں کو اپنائیں، تعاون کے معیار اور نتائج کو بہتر بنائیں اور آبنائے پارتعاون کے لیے نئے ترقیاتی مراکز قائم کریں۔
اجلاس میں آبنائے پارتبادلوں اور خدمات کی صنعتوں میں تعاون کی مربوط ترقی کے لئے ایک مشترکہ تجویز بھی پیش کی گئی ۔
یہ تجویز روایتی اور اختراعی دونوں خدمات کی صنعتوں کے گہرے انضمام کو فروغ دینے، لوگوں کے درمیان تبادلے مستحکم کرنے اور آبنائے کے دونوں جانب خدمات کی صنعتوں کی ماحول دوست، کم کاربن اور پائیدار ترقی کے فروغ کی کوششوں کا خاکہ پیش کرتی ہے۔
