چین، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر ووژو میں ثقافتی سیاحتی میلے کے دوران لوگ لیوباؤ چائے کا ذائقہ چکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
دارخان، منگولیا (شِنہوا) منگولیا کے شمالی صوبے دارخان اول کے صدر مقام دارخان میں چینی چائے کی روایات پر ایک ثقافتی تقریب منعقد ہوئی ۔
منگولیا میں چینی سفیر شین من جوآن نے کہا کہ چائے چینی قوم کا خزانہ ہے جو ہزاروں برس کے ثقافتی ورثے کی عکاس ہے۔ یہ مشروب اور ثقافت دونوں کو ظاہر کرتی ہے اور گریٹ ٹی روڈ ، چین ، منگولیا اور روس کو جوڑنے والا ایک قدیم تجارتی راستہ ہے جس کا سامان اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار رہا ہے۔
سفیر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان چائے کی ثقافت کے ساتھ دوستی کا فروغ ہے۔
اس تقریب کا عنوان "ہم آہنگی کے لئے چائے، یاجی ثقافتی سیلون” تھا۔ تقریب میں چائے کی ثقافت پیش کی گئی۔ اس موقع پرایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اقسام کی چائے، چائے کے برتن اور چین کے بھرپور چائے کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتی تصاویر کی نمائش بھی کی گئی۔
