چین، شمالی تھیان جن میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا کنٹینر جہاز چائنہ پیٹروکیمیکل کارپوریشن (سائنوپیک) کے درآمدی ٹرمینل پر لنگراندازہے۔(شِنہوا)
فوژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیکل کے ایک بڑے منصوبے پر تعمیراتی کام کا
آ غاز ہوگیا ہے۔
اس منصوبے میں مجموعی طور پر 71.1 ارب یوآن (تقریباً 9.9 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو فوجیان میں اب تک کی سب سے بڑی صنعتی سرمایہ کاری ہے۔
چین کی بڑی آئل ریفائنری سائنو پیک کے مطابق تعمیراتی مقام ژانگ ژو شہر میں گولائی پیٹروکیمیکل مرکز میں واقع ہے۔ اس منصوبے میں 50 فیصد حصہ فوجیان پیٹروکیمیکل کا ہے جبکہ سائنو پیک اور سعودی آرامکو دونوں میں ہر ایک 25 فیصد حصہ کی مالک ہیں۔
اس منصوبے میں سالانہ 1 کروڑ 60 لاکھ ٹن تیل صاف کرنے کی صلاحیت ہوگی جبکہ 15 لاکھ ٹن ایتھیلین اور 20 لاکھ ٹن خوشبودار ہائیڈروکاربن بھی تیار ہوگی۔ اس میں 3 لاکھ ٹن خام تیل کا ٹرمینل بھی ہوگا۔
توقع ہے کہ یہ 2030 میں مکمل طور پر فعال ہوجائے گا جس کے بعد یہ گولائی پیٹروکیمیکل مرکز میں ڈاؤن اسٹریم کمپنیوں کو سالانہ 50 لاکھ ٹن خام مال فراہم کرسکے گا اور وہاں صنعتی چین بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔
اس کی متوقع سالانہ پیداوار کی مالیت تقریباً 80.8 ارب یوآن ہوگی۔
