ہیڈ لائن: چین دنیا کے جنوبی ممالک میں تعاون کے لئے ایک اہم قوت کا کردار ادا کر رہا ہے: اقوام متحدہ کے عہدیدار کی رائے
جھلکیاں:
برازیل کے شہر ساؤ پالو، میں گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم منعقد ہوا۔جنوبی ممالک میں تعاون سے متعلق اقوام متحدہ کےدفتر کے ڈائریکٹر نےاس موقع پر چین کے کردار اور اہمیت پر تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ آئیے اس حوالے سے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ پہلے گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): دیمہ الخطیب، ڈائریکٹر، دفتر اقوام متحدہ برائے جنوبی ممالک تعاون
تفصیلی خبر:
” ترقی اور بحالی،عالمی جنوب کے لئے ایک نیا سفر” کے عنوان سے پہلا عالمی جنوبی میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم، پیر اور منگل کے روز برازیل کے شہر ساؤ پالو میں منعقد ہوا۔
دنیا کے جنوبی ممالک میں تعاون کے حوالے سے اقوام متحدہ کےدفتر کے ڈائریکٹر دیمہ الخطیب نے فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کے جنوبی ممالک میں باہمی تعاون کے حوالے سے اہم طاقتوں میں شامل ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): دیمہ الخطیب، ڈائریکٹر، دفتر اقوام متحدہ برائے جنوبی ممالک تعاون
” ترقیاتی اشتراک کے ماحول میں دنیا کے جنوبی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ میں سمجھتاہوں کہ یہ ایسا رجحان ہے جو مستقبل میں مزید بڑھے گا۔
چین طویل عرصے سےعالمی جنوب کا ایک شراکت دار رہا ہے۔ چاہے دوطرفہ تعاون ہو یا کوئی دوسرا طریقہ۔ چاہے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ہو یا جی ڈی آئی کا پلیٹ فارم۔
جب آپ مختلف انداز کے اس تعاون کے اثرات اور نتائج کا جائزہ لیتے ہیں تو یقیناً آپ کو کامیابی کی کئی مثالیں نظر آئیں گی۔ اس میں بنیادی سہولیات، ڈیجیٹلائزیشن، تجارت یا ای کامرس کے ذریعے مختلف ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانا شامل ہے۔
کوئی بھی ایسا شعبہ جو جغرافیائی سرحدوں کو پار کرے اسےجنوبی ممالک کا تعاون درکار ہو گا ۔ چاہے اس ایجنڈے کا تعلق موسم سے ہو، پانی سے ہو، بڑے پیمانے پر ماحولیات سے ہو ، امن سے ہو یا ترقی سے۔ترجیحی طور پر یہی وہ مشکلات ہیں جن کا ترقی پذیر ممالک سامنا کر رہے ہیں۔ یہ مسائل جنوبی ممالک کے تعاون کے ایجنڈے میں اہمیت رکھتے ہیں اور مالیاتی خلا کو ختم کرنا بھی اس میں شامل ہے۔ یہ درحقیقت ماہرین اور وسائل کو یکجا کرنے کا عمل ہے جس سے کچھ خاص شعبوں کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔
دنیا کے جنوبی خطے کے تمام ممالک اہم کردار کے حامل ہیں اور چین ان اہم قوتوں میں سے ایک ہے۔
میرا خیال ہے کہ جنوب کا ہر ملک اپنا ایک اہم کردار رکھتا ہے ۔ان ممالک کے پاس پیش کرنے کے لئے ایک تقابلی فائدہ بھی ہے۔ چین ان کلیدی ممالک میں سے ایک ہے جو یہ کردار ادا کر رہے ہیں۔”
ساؤ پالو، برازیل سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link