چین کےشی ژانگ خود مختار علاقہ کے شان نان شہر کی کاؤنٹی چھا نانگ میں سیب دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود مختار علاقے نے تجارت کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئےبھوٹان اور بھارت کی سرحد پر واقع شان نان شہر سے مقامی طور پر اگائے گئے 30 ٹن سیب کی 2 گاڑیاں نیپال کے لیے روانہ کر دیں۔
یہ شہر کی مقامی پیداوار کی پہلی بار برآمد تھی جس نے خطے کے جنوبی ایشیا کے ساتھ اقتصادی انضمام کی جانب ایک اہم قدم کو مضبوط کر دیا ۔ اس پیشرفت کے ساتھ شی ژانگ کے تمام 6 شہر اور ایک ضلعی سطح کا علاقہ اب برآمد کنندہ بن چکے ہیں۔
بندرگاہ کے حکام کے مطابق یہ سیب چین۔نیپال سرحد پر واقع گائی را نگ زمینی بندرگاہ پر پہنچ چکے ہیں۔
شان نان کے نائب میئر گیانگ کارنے کہا کہ ا ن برآمدات کا آغاز بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت جنوبی ایشیا کے لئے کھلنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔یہ جنوبی ایشیائی مارکیٹ کی تلاش میں مقامی کاروباری اداروں کو مدد فراہم کرے گا ۔
