اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی صدر کا چین۔تھائی لینڈ ریلوے کی تعمیر میں تیزی لانے، تعاون...

چینی صدر کا چین۔تھائی لینڈ ریلوے کی تعمیر میں تیزی لانے، تعاون بڑھانے پر زور

پیرو کے شہر لیما میں چینی صدر شی جن پھنگ اور تھائی لینڈ کی وزیراعظم پائی تونگ ترن شیناواترا ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

لیما(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین۔ تھائی لینڈ ریلوے کی تعمیر میں تیزی اور نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہئے۔

پیرو کے شہر لیما میں ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ کی وزیراعظم پائی تونگ ترن شیناواترا سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ قریبی دوست اورہمسایہ ملک ہیں، دونوں ممالک ایک خاندان کے طور پر ہر امتحان میں پورا اترے ہیں۔

اگلے سال چین تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوستی  کے سنہری سال کا ذکر کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ ثقافتی، تعلیمی اور نوجوانوں کے تبادلوں کو فروغ دیں۔

اس موقع پر تھائی لینڈ کی وزیراعظم پائی تونگ ترن شیناواترا نے کہا کہ دنیا اور خطے میں اس وقت افراتفری میں اضافہ ہو رہا ہے اور چین کی جانب سے پیش کئے جانے والے عالمی اقدامات تزویراتی طور پر آگے بڑھنے اور بین الاقوامی یکجہتی و تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہیں۔

پائی تونگ ترن شیناواترا نے کہا کہ تھائی لینڈ ایپیک جیسے کثیرجہتی لائحہ عمل کے اندر چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!