چین خلائی سٹیشن کے لئے رسد کے اخراجات میں کمی کی خاطر کمرشل کارگو خلائی جہاز کے سلسلے میں پیشرفت کررہا ہے-(شِنہوا)
وین چھانگ،ہائی نان(شِنہوا)تیان ژو-8 کارگو خلائی جہاز اور لانگ مارچ-7 وائے 9 کیریئر راکٹ بدھ کو ایک ساتھ عمودی طور پر لانچنگ کے مقام پر منتقل کردیئے گئے۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق کارگو خلائی جہاز مستقبل قریب میں مناسب وقت پر خلا میں بھیجا جائے گا۔
ادارے نے کہا ہے کہ چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان کے وین چھانگ میں خلائی جہاز کی روانگی کے مقام پر تمام سہولیات اور سازوسامان اچھی حالت میں ہے۔ منصوبے کے مطابق روانگی سے پہلے مختلف امور کی جانچ اور مشترکہ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
