پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین،افریقہ مشترکہ تحقیقاتی مرکز کا افریقہ کی ترقی میں اہم کردار

چین،افریقہ مشترکہ تحقیقاتی مرکز کا افریقہ کی ترقی میں اہم کردار

چین اور افریقہ کا مشترکہ تحقیقاتی مرکز (ایس اے جے او آر ای سی) افریقہ کی ترقی میں مدد کے لیے سائنسی تحقیق اور نئی ایجادات کو فروغ دے رہا ہے۔ اس تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے مقامی لوگوں کو زراعت سے لے کر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ تک حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):رابرٹ گِتورو، افریقی ڈائریکٹر، چین،افریقہ مشترکہ تحقیقاتی مرکز

’’ہمارے مرکز میں ہونے والی تحقیق نے مقامی لوگوں پرحقیقی اثرات مرتب کئے ہیں۔ خوراک کی حفاظت کو بڑھانے کے لئے ہم سادہ اور کم لاگت والےطریقہ کار کا استعمال کرتےہوئے زرعی اختراعات پر توجہ دے رہے ہیں۔‘‘

مشترکہ تحقیقاتی مرکز  کا قیام 2013 میں جوموکینیاٹا یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی میں عمل میں لایا گیا تھا۔یہ چین کی معاونت سے چلنے والا  کینیا کا پہلا جامع تحقیقی ادارہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):رابرٹ گِتورو، افریقی ڈائریکٹر، چین، افریقہ مشترکہ تحقیقاتی مرکز

"چین، افریقہ مشترکہ تحقیقاتی مرکز کے قیام کے بعد سے، ہمارے مرکز نے مختلف شعبوں میں مشترکہ تحقیقی پروگرام شروع کیے ہیں۔ ہمارے سائنسدانوں نے 70 سے زیادہ فیلڈ سروے کیے ہیں۔ اس تحقیق سے کمیونٹی کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم چین اور افریقہ کے درمیان اشتراک سے بہتر مستقبل بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔”

نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!