اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمصر کے نئے الامین شہر میں چین کے تعمیر کردہ تاریخی ٹاور...

مصر کے نئے الامین شہر میں چین کے تعمیر کردہ تاریخی ٹاور کا ڈھانچہ مکمل

مصر کے نئے الامین شہر میں الامین ڈاؤن ٹاؤن ٹاورز منصوبے کا شاندار ٹاور دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

قاہرہ (شِنہوا) مصر کے وزیر تعمیرات شریف الشربینی نے کہا ہے کہ مصر کے نئے الامین شہر میں الامین ڈاؤن ٹاؤن ٹاورز منصوبے کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چینی وزیر تعمیرات اور شہری ترقی نی  ہانگ، اسکندریہ میں چینی قونصل جنرل یانگ یی اور منصوبے کی تعمیراتی کمپنی چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) کے صدر وین بنگ نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں الشربینی نے کہا کہ تاریخی ٹاور کے مرکزی ڈھانچے کا مکمل ہونا مصر اور چین کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر یانگ نے کہا کہ اس منصوبے کی ہموار پیشرفت ظاہر کرتی ہے کہ دونوں ممالک نے شہری تعمیر، پائیدار شہری ترقی اور رہائشی ماحول میں بہتری پر تعاون مزید گہرا کیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وین نے کہا کہ چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کی کامیابیوں کا اطلاق مضبوط کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو آگے بڑھائے گی۔

مصر کے شمال میں بحیرہ روم کے ساحل پر واقع نیا الامین شہر ملک کے "وژن 2030” منصوبے میں ایک اہم اسٹریٹجک شہر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!