اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنیروبی ایکسپریس وے نے ماحول دوست نقل و حرکت اور اختراع کےایوارڈز...

نیروبی ایکسپریس وے نے ماحول دوست نقل و حرکت اور اختراع کےایوارڈز جیت لئے

کینیا، دارالحکومت نیروبی میں نیروبی ایکسپریس وے کے ایک نئے ایگزٹ کے افتتاح پر حکام موجود ہیں۔ (شِنہوا)

نیروبی (شِنہوا) کینیا میں ایک چینی ادارے کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے نے کینیا اور مشرقی افریقی خطے میں ماحول دوست اور ہموار نقل و حرکت کے فروغ سے متعلق 4 ایوارڈز حاصل کرلئے ہیں۔

27.1 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کو تیسرے سالانہ افریقہ مشاریکی ٹرانسپورٹ ایوارڈ (اے ایم ٹی اے) سے نوازا گیا۔ یہ ایواڈ 2022 سے کینیا اور وسیع تر خطے میں نقل و حمل کے بارے میں اعلیٰ کارکردگی پر دیا جارہا ہے۔

بی ایچ میڈیا ایجنسی کینیا کی وزارت شاہرات و نقل و حمل کے تعاون سے ’’اے ایم ٹی اے ایوارڈز‘‘ ان تنظیموں کو دیتی ہے جنہوں نے پائیداری، کارکردگی اور صارفین پر مرکوز خدمات میں شاندار سہولیات فراہم کی ہوں۔

ایوارڈ کی تقریب تیسری سالانہ ’’اے ٹی ایم اے نمائش اور گالا‘‘ سے قبل منعقد کی گئی جو بدھ سے جمعہ تک جاری رہی ۔ تقریب میں شرکا نے ٹرانسپورٹ میں حفاظتی ڈیٹا پر مبنی نکتہ نگاہ” کے موضوع کے تحت ایجادات پیش کی۔

نیروبی ایکسپریس وے کو 4  بڑے اعزازات ، روڈ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر آف دی ایئر، پائیدار نقل وحمل، بہترین ٹیکنالوجی اختراع اور کارپوریٹ روڈ سیفٹی انیشی ایٹو آف دی ائیر سے نوازا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!