ہیڈ لائن: گلوبل لنک| 136ویں چین درآمد و برآمد میلے میں بڑے مواقع کی تلاش کے لئے سیر
جھلکیاں:
گوانگ ژو کے میلہ کمپلیکس میں 136ویں چین درآمد و برآمد میلہ (کینٹن میلہ) جاری، دنیا بھر سے نمائش کنندگان اور خریداروں کی شرکت۔میلے میں 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان 11لاکھ50ہزار نئی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1- 136ویں کینٹن میلے کے مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ 1(انگریزی) الیگزنڈرا نووِنسکا، لیتھوین خریدار
3- ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وکرم ہنکارے، بھارتی خریدار
4- ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی) ورندر کور، ملائیشین خریدار
5- اسٹیند اپ 1(انگریزی): سنی ژو، نمائندہ، شِنہوا
6- اسٹیند اپ2(انگریزی): سنی ژو، نمائندہ، شِنہوا
7- ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): نوئل البیضا، سعودی خریدار
8- ساؤنڈ بائٹ 5(انگریزی): فیبیو جونیئر، برازیلی خریدار
9- ساؤنڈ بائٹ 6(انگریزی): اولرک ملر، جرمن خریدار
10- ساؤنڈ بائٹ7 (انگریزی): نادر رافی، میکسیکن خریدار
11- ساونڈ بائٹ 8 (انگریزی): تھامس بوشارٹ، ولندیزی خریدار
12- ساؤنڈ بائٹ9(انگریزی): الیگزنڈرا نووِنسکا، لاٹویائی خریدار
13- ساؤنڈ بائٹ10(انگریزی): نوئل البیضا، سعودی خریدار
14-اسٹیند اپ3 (انگریزی): سنی ژو، نمائندہ، شِنہوا
15-ساؤنڈ بائٹ 11 (چینی): چھو شی جیاء، نائب صدروجنرل سیکرٹری، کینٹن میلہ، ڈائریکٹرچینی مرکز برائے غیرملکی تجارت
16-ساؤنڈ بائٹ 12(انگریزی): فیبیو جونیئر، برازیلی خریدار
17-اسٹیند اپ4 (انگریزی): سنی ژو، نمائندہ، شِنہوا
18-ساؤنڈ بائٹ13(انگریزی): نوئل البیضا، سعودی خریدار
19-ساؤنڈ بائٹ 14( انگریزی):تھائیس وائلڈرز، ولندیزی خریدار
20-ساؤنڈ بائٹ 15( انگریزی): وکرم ہنکارے، بھارتی خریدار
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ 1(انگریزی): الیگزنڈرا نووِنکا، لتھوین خریدار
"تقریباً 20 ہزار قدم۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وکرم ہنکارے، بھارتی خریدار
"10 ہزارسے زائد قدم۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ورنڈر کاؤر، ملائیشیائی خریدار
"روزانہ 15ہزار قدم۔”
سٹیند اپ 1(انگریزی): سنی ژو، نمائندہ، شِنہوا
"سنی کے وی لاگ ’ اسپاٹ لائٹ ‘میں خوش آمدید۔
یہاں چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے علاقے گوانگ ژو میں میرے پیچھے دنیا کی سب سے بڑی نمائش گاہوں میں سے ایک چین کی درآمد و برآمد میلے کا کمپلیکس موجود ہے۔
یہاں کمپلیکس میں 136ویں چین درآمد و برآمدمیلہ (کینٹن میلہ) جاری ہے۔
میلے کا موضوع ‘اعلیٰ معیار کی ترقی سے خدمت، اعلیٰ سطحی کھلے پن کی حوصلہ افزائی’ ہے،
اس دفعہ میلے میں 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان 1.15 ملین نئی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔
نمائش کا مجموعی رقبہ 1.55 ملین مربع میٹر سے زائد ہے، جو 200 سے زائد فٹ بال کے میدانوں کے برابر ہے۔
دنیا بھر کے خریداروں کے لیے میلے کی پیدل سیر ایک بڑا چیلنج ہوگا۔”
سٹینڈ اپ2(انگریزی): سنی ژو، نمائندہ، شِنہوا
"کیا آپ کو کینٹن میلے میں پیدل چلنے میں مشکل پیش آئی ؟”
ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): نوئل البیضا، سعودی خریدار
"ہاں، ہاں، کیونکہ یہ میلہ بہت بڑا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 5(انگریزی): فیبیو جونیئر، برازیلی خریدار
"میں رکا نہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 6(انگریزی): اولرک ملر، جرمن خریدار
"میں 15 سے 20 کلومیٹرچلا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ7 (انگریزی): نادر رافی، میکسیکن خریدار
"میں تھک گیا ہوں۔”
ساونڈ بائٹ 8 (انگریزی): تھامس بوشچارٹ، ولندیزی خریدار
"میں اب تک میلے میں 15 بار آچکا ہوں۔ میلے میں کچھ نئی مصنوعات،کچھ نئی چیزیں اور کچھ پرانے دوستوں کو دیکھ رہا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): الیگزنڈرا نووِنسکا، لتھوین خریدار
"ہمیں بالوں کی مصنوعات سمیت دیگر کئی نئی چیزوں کے بارے میں بہت سے معلومات ملی ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ10 (انگریزی): نوئل البیضا، سعودی خریدار
"ہم سعودی عرب میں زمینی آرائش کی مارکیٹ کے لیے، بڑے پارک ، ہوٹل اور ہر چیز تیار کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک آرڈر دیا۔ یہ بہت مددگار ہے۔”
اسٹیند اپ3 (انگریزی): سنی ژو، نمائندہ، شِنہوا
"1957میں شروع ہونےوالا یہ میلہ سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے،کینٹن میلہ چین کی غیرملکی تجارت کا ایک بڑا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔گزشتہ کئی سال میں کینٹن میلے کی ترقی نمائش کے رقبے اور دورانیے سے بہت آگے بڑھ چکی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 11 (چینی): چھو شی جیاء، نائب صدر و جنرل سیکریٹری، کینٹن میلہ، ڈائریکٹرچینی مرکز برائے غیرملکی تجارت
"کینٹن میلہ ترقی پذیر متنوع اداروں کو اپنی جانب کھینچ رہا ہے، اور اعلیٰ معیار کے اداروں کی تعداد نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ کینٹن میلے کے دوست دنیا بھر میں موجود ہیں۔خریداروں کی تعداد نہ صرف یورپ اور امریکہ جیسے روایتی مارکیٹوں سے بڑھ رہی ہے، بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ممالک سے بھی بڑھنے کی رفتار زیادہ ہے، جو اب کل حجم کا 65 فیصد سے زائد ہے۔ دنیا بھر کےخریدار اتنی دورسے کینٹن میلے میں شریک ہونے کیوں آتے ہیں؟ کیونکہ یہ ہے ہی اس قابل۔”
ساؤنڈ بائٹ 12(انگریزی): فیبیو جونیئر، برازیلی خریدار
"امید ہے کہ یہ میلہ آج کی گئی محنت کو پورا کرے گا۔”
اسٹیند اپ 4 (انگریزی): سنی ژو، نمائندہ، شِنہوا
"میلے کے مقام پر باریک بینی سے تلاشی لینے کے باوجود بین الاقوامی خریدار باہر قدم نہیں روکتے۔ کارخانوں اورسپلائی چینز کا معائنہ کرنا ہو،عظیم ساحلی علاقے کے مناظر سے لطف اندوز ہونا ہو، یا سماجی و ثقافتی زندگی کو اپنانا ہو،بہت سے غیر ملکی نمائش کنندگان نے کہا کہ چین کی بڑھتی ہوئی تجارت اور کھلی منڈی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔”
ساؤنڈ بائٹ 13( انگریزی):نوئل البیضا، سعودی خریدار
"ہم نے ڈونگ گوانگ اور دیگرعلاقوں کے کچھ کارخانوں کا دورہ کیا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 14( انگریزی):تھائیس وائلڈرز، ولندیزی خریدار
"میں سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یہ بہت اچھی نمائش ہے، یہ بہتر ہورہی ہے۔”
اؤنڈ بائٹ 15( انگریزی): وکرم ہنکارے، بھارتی خریدار
"کینٹن میلہ ہمیشہ کاروباری مالکان کے لیے بہترین نمائشوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ آپ جانتے ہیں، ایک بلاک میں تقریباً 10ہزار نمائش کنندگان ہیں۔ یہاں انہیں بہت سی معلومات ملتی ہیں۔”
گوانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link