اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ قانون ساز کی زیمبیا کی قومی اسمبلی کی اسپیکر...

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی زیمبیا کی قومی اسمبلی کی اسپیکر سے ملاقات

چین ، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے زیمبیا کی قومی اسمبلی کی اسپیکر نیلے موتی سے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے زیمبیا کی قومی اسمبلی کی اسپیکر نیلے متی سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لیے زیمبیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور زیمبیا کے 8 ویں قومی ترقیاتی منصوبے کے درمیان قریبی ہم آہنگی پیدا کی جائے گی ۔ روایتی دوستی اور ہمہ جہت عملی تعاون گہرا کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی چین- زیمبیا برادری کے قیام کے لئے مل کر کام کیا جا ئے گا۔

انہوں نے اس بات کا خصوصی تذکرہ کیا کہ چین اور زیمبیا کے قانون سازاداروں کے درمیان تبادلے اور تعاون دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ چین کی این پی سی زیمبیا کی قومی اسمبلی کے ساتھ مل کر مختلف سطح اور مختلف شعبوں میں تبادلے مسلسل مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ فریقین کو مشترکہ طور پر چین ۔ افریقہ تعاون فورم پر بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عملدرآمد کرنا ، متعلقہ کام کو ٹھوس اور مستحکم اندازمیں آگے بڑھانا اور جلد اس کے نتائج سے مستفید ہونا چاہئے۔

زیمبیا کی قومی اسمبلی کی اسپیکرنیلے متی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین ایک اچھا اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون گہرا کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ زیمبیا کی قومی اسمبلی کثیرجہتی مواقع پر چین کی این پی سی سے رابطے اور تعاون مضبوط بنانے اور زیمبیا ۔ چین تعلقات میں گہری ترقی میں پیشرفت کے لئے فعال کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!