بیجنگ: عوامی جمہوریہ چین کے رواں سال قیام کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں ملک کی نامور شخصیات کو اعلیٰ ترین سرکاری اعزازات تمغہ جمہوریہ اور قومی اعزازی خطابات سے نوازاجائے گا۔
پیرکو جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد نئے چین کی تعمیر اور ترقی میں ان افراد کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
سفارشات کی مجوزہ فہرست بھی جاری کی گئی ہے، جس میں تمغہ جمہوریہ کے لیے چار اور قومی اعزازی خطابات کے لیے دس شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے۔
تمغہ جمہوریہ کے لیے نامزد افراد میں ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام کے بانی میزائل اورراکٹ ٹیکنالوجی کے ماہرآنجہانی وانگ یونگژی ، معروف طبی سائنسدان وانگ ژین یی،گندم کی افزائش اور زرعی حکمت عملی کے ماہر لی ژین شینگ اور جنگی ہیرو ہوانگ زونگ دے شامل ہیں۔
قومی اعزازی خطابات کے لیے فہرست میں آنجہانی معروف ریڈار ماہر وانگ شیاؤمو، ممتاز قانون دان ژانگ جن فان اور ممتاز اسٹریٹجک سائنسدان اور جیو فزیشسٹ اآںجہانی ہوانگ دانیان اور دیگر شامل ہیں۔