چین نے درآمد ہونے والی ایتھانول ما ئنیز پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کی تجدید کر دی۔(شِںہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے امریکہ،سعودی عرب،ملائیشیا اور تھائی لینڈ سے درآمد ہونے والی ایتھانول مائنیز پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کی تجدید کے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ ڈیوٹیز 2018 میں پانچ سال کی مدت کے لیے متعارف کرائی گئیں تھیں کیونکہ اس طرح کی درآمدات نے چین کی گھریلو صنعت کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔
وزارت تجارت نے گزشتہ سال مدت کے خاتمے کے بعد گھریلو صنعت کی درخواست پر اینٹی ڈمپنگ کا جائزہ لینے کے لئے تحقیقات شروع کی تھیں۔
وزارت تجارت نے اپنے فیصلے میں کہا تھاکہ اگر ڈیوٹی ختم کردی گئی تو ڈمپنگ عمل اور متعلقہ نقصان جاری رہنے یا دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ ڈیوٹیز آئندہ بدھ سےمزید 5سال کے لئے لگائی جائیں گی۔
