ملاوی ، جنوبی ضلع نسانجے کے کلیسو گاؤں میں روتھ ملیاس (سامنے) پانی بھررہی ہیں۔ (شِنہوا)
لیلونگ وے (شِنہوا) چین نے ملاوی میں جھیل کنارے واقع ضلع نکھوٹاکوٹا میں خوراک کی قلت کے شکار ملاوی شہریوں کی مدد کے لئے ملاوی کی خاتون اول مونیکا چکویرا کی شیپنگ اوور فیوچر فاؤنڈیشن (ایس او ایف ایف)کو مکئی کا آٹا اور سرخ پھلیاں عطیہ کی ہیں۔
چینی حکومت نے ضرورت مند طلبا کی تعلیم میں معاونت کے لئے چا ئنیز ایمبیسڈر اسکالر شپ پروگرام کے توسط سے خاتون اول کی فاؤنڈیشن کو فنڈز بھی عطیہ کئے ہیں۔
ملاوی میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور وانگ ہاؤ نے ملاوی کے دارالحکومت لیلونگ وے کے کاموزو پیلس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خاتون اول کو عطیات فرا ہم کئے ۔ تقریب میں سفارت خانے، ملاوی حکومت اور ایس او ایف ایف کے حکام نے بھی شرکت کی۔
وانگ نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر خوراک کا عطیہ ملاوی کے صدر لازارس چکویرا کے نکھوٹاکوٹا سمیت 23 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے اور خوراک کی قلت کا شکار لاکھوں ملاوی باشندوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔
ایمبیسڈر اسکالر شپ پروگرام بارے وانگ نے کہا کہ فنڈنگ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء تعلیم حاصل کرسکیں۔
وانگ نے ملاوی سے تعاون جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ ملاوی کا ایک اچھا بھائی، دوست اور ایک شراکت دار ہے۔
