چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظ تخلیقی حقوق (اے آئی پی پی آئی) کی 2024 عالمی کانگریس کے مقام پر شرکاء گفتگو میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظ تخلیقی حقوق (اے آئی پی پی آئی) کی 2024 عالمی کانگریس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔
خط میں شی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین نے ہمیشہ تخلیقی حقوق (آئی پی) کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے اور خود کو آئی پی مرکز بنانے کی کوششوں کو فعال طریقے سے فروغ دیا۔ چین نے تخلیقی حقوق کے تحفظ میں تاریخی کامیابیاں سمیٹیں اور چینی خصوصیات کے ساتھ تخلیقی حقوق کی ترقی کی راہ ہموار کی۔
چین تعاون مضبوط بنانے، عالمی تخلیقی حقوق کثیرجہتی نظام کی مضبوطی سے حفاظت، اختراع اور ترقی میں سازگار عالمی ماحول پیدا کرنے، عالمی تخلیقی حقوق حکمرانی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور درست سمت میں فروغ دینے اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں شراکت، چینی دانش مندی اور حل میں حصہ ڈالنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں اے آئی پی پی آئی کی 2024 عالمی کانگریس کا آغاز ہفتے کو ہوا تھا ۔ اس کا موضوع "تخلیقی حقوق کا متوازن تحفظ اور اختراعی ترقی” ہے۔
تقریب کا اہتمام چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ اور اے آئی پی پی آئی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
