اسلام آباد : عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر ایف آئی اے اپیل پر 23 جولائی کو فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف ایف آئی اے اپیل پرسماعت کی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹرشیخ عامر نے عدالت کے روبرو حاضر ہوئے اور موقف اپنایاکہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس کسی ملزم کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا اختیار نہیں،صنم جاویدکیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج کیس کاریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں کیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے کوئٹہ اوردیگرتھانوں میں درج مقدمات کا ریکارڈطلب کیا تھا،ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی نمائندگی نہیں۔بعد ازاں عدالت نے صنم جاویدکیخلاف دائر اپیل پرفریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 23جولائی کو دلائل طلب کرلئے۔