اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسینیگال میں سیلاب سے 55 ہزار 600 افراد متاثر

سینیگال میں سیلاب سے 55 ہزار 600 افراد متاثر

سینیگال کے ڈاکار شہر میں ٹریفک رواں دواں ہے۔(شِنہوا)

ڈاکار (شِنہوا) سینیگال کی حکومت نے کہا ہے کہ سینیگال کے دریا میں سیلاب سے 774 گھرانے اور تقریباً 55ہزار 600 فراد  متاثر  ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے  کہ سیلاب سےایک ہزار 2 ہیکٹر زرعی زمین زیر آب آگئی جس میں اہم فصلیں مرچ (49.19فیصد)، چاول (21.59فیصد) اور مکئی ( 10.56فیصد ) کوشدید  نقصان پہنچا۔

 جنوب مشرقی کیدوگو علاقے کا دورہ کرتے ہو ئے سینیگال کے صدر باسیر و دیومائے فائے نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا  اورمشرقی علاقے باکیل کادورہ کرتے ہوئےمتاثرہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

 فائے نے ابتدائی امدادی کارروائی کے لیے 8 ارب سی ایف اے فرانکس (تقریباً ایک کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کرنے کا اعلان کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  اس کے علاوہ حکومت نے مستقبل کے سیلاب کی روک تھام کے لیے طویل المدتی اقدامات بھی شروع کر دئیے ہیں۔

ان میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر، سڑکوں کی ترقی، پلوں کی مرمت جیسے طاقتور اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!