اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، تیسری سہ ماہی کے دوران سرحدی آمدورفت میں 30 فیصد اضافہ

چین، تیسری سہ ماہی کے دوران سرحدی آمدورفت میں 30 فیصد اضافہ

چین، نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدیدار کے مطابق چین کا دورہ کر نے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد  رواں سال کے پہلے 7ماہ کے دوران ایک کروڑ72لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین میں سرحدی معائنہ ایجنسیوں نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران  16 کروڑ سیاحوں کی آمدورفت ریکارڈ کی ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 30.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کے مطابق مجموعی طور پر 81 لاکھ 86 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے اندرون ملک سفر کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 48.8 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 48 لاکھ 85 ہزار سیاحوں کو ویزا۔فری سہو لت فراہم کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 78.6 فیصد کا اضافہ ہے۔

انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق 3 ماہ کے دوران غیر ملکیوں کو 8 لاکھ 7 ہزار سے زائد چینی ویزے جاری کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 32.7 فیصد زیادہ ہیں۔

چین نے جولائی میں نئی ویزا۔فری انٹری اور ٹرانزٹ پالیسیاں جاری کی تھیں جس کے تحت ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں میں سیاحوں کے اندراج شدہ گروپس کے ذریعے جزیرہ نما صوبہ ہائی نان کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کو 144 گھنٹے کے ویزہ ۔فری داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!