بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نےعوامی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چینی عوام کی ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز(سی پی اے ایف ایف سی)پر زور دیا کہ وہ بیرونی ممالک کے ساتھ جامع، کثیر سطحی، وسیع اور کثیر جہتی دوستانہ تبادلوں میں فعال طور پر حصہ لے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے ان خیالات کا اظہارسی پی اے ایف ایف سی کی گیارہویں قومی کونسل کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے کیا۔
اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ رواں سال سی پی اے ایف ایف سی کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے،وانگ نے کہا کہ سی پی سی نے ہمیشہ عوام سے عوام کے درمیان سفارت کاری کو انتہائی اہمیت دی ہے۔
وانگ نے کہا کہ نئے دور میں، صدر شی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے نئی کامیابیاں حاصل کرنے اور اہم تبدیلیاں لانے کے لیے عوامی سفارت کاری کی رہنمائی کرتے ہوئے اسے فروغ دیا ہے۔