پیر, جولائی 28, 2025
تازہ تریناپٹما نے ایف بی آر کے سیلز ٹیکس فراڈ کے الزامات کو...

اپٹما نے ایف بی آر کے سیلز ٹیکس فراڈ کے الزامات کو مسترد کر دیا

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ( اپٹما ) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے سیلز ٹیکس فراڈ کے الزامات کو مسترد کر دیا ۔

سیکرٹری جنرل اپٹما شاہد ستار کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے درست ڈیٹا تجزیہ کا مطالبہ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی تعمیل جانچ کے تحت ہم سیلز ٹیکس فراڈ کے الزامات کی تردید کرتے ہیں ۔

شاہد ستار کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا ٹیکسٹائل سیکٹر پر سیلز ٹیکس فراڈ کا تجزیہ ناقص ڈیٹا پرمبنی ہے، غلط فراڈ الزامات کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ساکھ کو خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ درست رپورٹنگ کے لیے سیلز ٹیکس ڈیٹا کے از سر نو جائزے میں ایف بی آر کی مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہیں، غلط سیلز ٹیکس فراڈ کے الزامات سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی رپورٹ سے پیدا ہونے والے نقصان پر ہم وضاحت چاہتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!