بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنلسیشیلز میں چین کے طرز پر مبنی بازار سے موسم بہار کی...

سیشیلز میں چین کے طرز پر مبنی بازار سے موسم بہار کی تقریبات کی رونق میں اضافہ

سیشیلز کے شہروکٹوریہ میں نئے چینی سال یا موسم بہار کے تہوار کے جشن میں وکٹوریہ کلاک ٹاور سرخی مائل قمقموں سے روشن ہے-(شِنہوا)

وکٹوریہ(شِنہوا)مستند چینی پکوان اور ثقافتی مظاہروں کے ساتھ  وکٹوریہ میں چینی طرز پر مبنی بازار نے سیشیلز میں نئے چینی سال کی تقریبات کا آغاز کیا  اور دونوں ثقافتوں کے مابین روابط کو فروغ دیا۔

دارالحکومت میں نیشنل میوزیم آف ہسٹری کے باہر منعقدہ 12 ویں چائنہ ڈے بازار نے مغربی بحرہند کے جزیرے میں رہنے والے چینی باشندوں اور دیگر افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

سیشیلز میں چین کی سفیر لِن نان اور متعدد مقامی عہدیداروں نے گھنٹی بجانے کے ساتھ ہی تقریب اور موسم بہار کے تہوار کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔

سیشیلز کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے شیر اور ڈریگن رقص پیش کیا اور سیشیلز کے قومی گلوکاروں نے افتتاحی تقریب میں 3 چینی گانے گائے۔

شرکاء میں سے ایک میری جولی سٹیفن نے 20 سے زائد سٹالز والے بازار کے دورے پر خوشی کااظہار کیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں لِن نان نے بازار کو دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلوں کی ایک نمایاں خصوصیت اور عالمی تہذیب کے اقدام کا ایک واضح مظاہرہ قرار دیا۔

لِن نان نے کہا کہ یہ تاریخی ثقافتی تقریب دونوں ملکوں کے لوگوں اور ثقافتوں کے لئے ایک دوسرے سے ملنے، بات چیت کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے ایک پل ہے۔

سیشیلز  کے قومی ادارہ برائے ثقافت، ورثہ اور فنون لطیفہ (ایس این آئی سی ایچ اے) کے سیکرٹری جنرل ڈیوڈ آندرے نے کہا کہ تقریب میں منعقد ہونے والے ثقافتی تبادلے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں ثقافت کے متحد کردار کی ایک طاقتور یاد دہانی ہیں۔

چائنیز ایسوسی ایشن آف سیشیلز کی چیئرپرسن روز میری لی بلومنر نے کہا کہ یہ تقریب سیشیلز اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کی علامت ہے، جو ہماری مشترکہ اقدار اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

بازار کے علاوہ سیاحوں کو چین کے جنوب مغربی صوبے  سیچھوان کے شہر چھنگ دو کی تصویری نمائش بھی دیکھنے کا موقع ملا۔

تقریب کا اہتمام سیشیلز  کے قومی ادارہ برائے ثقافت، ورثہ اور فنون لطیفہ، چائنیز ایسوسی ایشن آف سیشیلز اور وکٹوریہ کے میئر کے دفتر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!