اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین مشرق وسطیٰ کی کشیدگی میں کمی کے لئے تعمیری کردار ادا...

چین مشرق وسطیٰ کی کشیدگی میں کمی کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گا، چینی وزیرخارجہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین مشرق وسطیٰ میں علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تنازع میں کشید گی کم کرنے کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں فریقین نے تمام سطح پر روابط برقرار رکھنے اور عملی تعاون کے فروغ کے عزم پر زور دیتے ہوئے چین-ایران تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو موجودہ علاقائی صورتحال کی مجموعی کشیدگی میں اضافے کے بارے میں گہری تشویش ہے اور وہ تنازع کو پھیلتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران بین الاقوامی امور میں چین کے اثرورسوخ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے صورتحال میں کمی کے لئے چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو خطرات مول لینے سے گریز کرنا چاہئے اور احتیاط سے آگے بڑھنا چاہئے۔

وانگ یی نے کہا کہ غزہ کے موجودہ تنازع کے منفی اثرات واضح طور پر پھیل رہے ہیں اور علاقائی کشیدگی میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سلگتے ہوئے مسائل مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کی ہے اور وہ کشیدگی میں اضافے، تنازعات بڑھانے اور فوجی مہم جوئیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

وانگ یی نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے مزید کوششیں کریں۔

وانگ یی نے کہا کہ چین معاملے کے حقائق کے مطابق آگے بڑھے گا، تمام فریقوں کے درمیان روابط مضبوط بنا ئے گا، وسیع عالمی اتفاق رائے قائم کرے گا اور تمام فریقوں کی قوت کو اکٹھا کرے گا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین کو ایرانی حکومت کی جانب سے ثالثی پر مبنی سفارتکاری، متعلقہ فریقوں کے ساتھ اتفاق رائے میں اضافے اور علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر خوشی ہے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین ایران اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مفاہمت کی حمایت کرتا ہے۔ چین، ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی عمل میں تیزی لانے اور علاقائی امن و استحکام میں مثبت توانائی شامل کرنے کی غرض سے چین۔ ایران۔ سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے مثبت نتائج کے لئے مشترکہ کوششوں کا خواہشمند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!