ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینمحسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکا میں...

محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7روز میں وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکا کیساتھ باہمی تعلقات مزید آگے بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کی ضرورت ہے، انسدادِ منشیات اور بارڈر سیکورٹی بارے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے پاکستانی قیدیوںکی وطن واپسی کیلئے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق اور انہیں 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر وزیر داخلہ نے ان کاشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں،سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کی ضرورت ہے، انسدادِ منشیات اور بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے جبکہ سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!