اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبابر اعظم پہلی بار پاکستان ٹیم سے باہر، دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ...

بابر اعظم پہلی بار پاکستان ٹیم سے باہر، دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو بالترتیب 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ سے بابر اعظم، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا، اسکواڈ میں کپتان شان مسعود ، سعود شکیل ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حسیب اللہ ،کامران غلام ، مہران ممتاز ، میر حمزہ ، محمد علی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

16 رکنی اسکواڈ کا محمد ہریرہ ، محمد رضوان ، نعمان علی ، صائم ایوب ، ساجد خان، زاہد محمود  اور سلمان علی آغا بھی حصہ ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سرفراز احمد کو  اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!