اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلان سانگ میکانگ ذیلی خطہ ایشیا میں ترقی کا ایک نیا مرکز...

لان سانگ میکانگ ذیلی خطہ ایشیا میں ترقی کا ایک نیا مرکز بن گیا،کمبوڈین حکام

فا ئل فوٹو، کمبوڈیا، نوم پن میں لان سانگ میکانگ تعاون خصوصی فنڈز کے لئے چین اور کمبوڈیا کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ (شِنہوا)

نومہ پِن(شِنہوا)  لان سانگ میکانگ ذیلی خطہ آسیان میں ترقی کے ایک نئے مرکز  کے طور پر ابھرا ہے اور اس نے جیو پو لیٹیکل اور جیو اکنامک  اہمیت کے لحاظ سے  قابل ذکر  تزویراتی توجہ حاصل کر لی ہے۔

کمبوڈیا  کی وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے جا نےوالے بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار کمبوڈیا کے وزیر امور  خارجہ و بین الاقوامی تعاون میز کِم ہِنگ  نے  نومہ پِن میں  ترقی اور خوشحالی کے لیے لان سانگ  میکانگ   تعاون (ایل ایم سی)کے موضوع  پر ایک سرکاری کتا ب  کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایل ایم سی ممالک میں چین،میانمر،تھائی لینڈ،لاؤس،کمبوڈیا اور ویت نام شامل ہیں۔

کِم ہِنگ نے مستقبل کی سمت کے لئے 6 ترجیحی شعبوں کو اجاگر کیا ۔ان میں  لان سانگ میکانگ اکنامک ڈیویلپمنٹ بیلٹ،زراعت،ما ئیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ی اداروں،پانی کے انتظام،سرحد  پار جرائم،ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست معیشت شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لان سانگ  میکانگ ممالک  کے درمیان قریبی تعاون  خطے کو  مضبوط انضمام اور مضبوط علاقائی اقتصادی ترقی کے ساتھ ایک خطہ میں بدلنے کے لیے ایک پیشگی شرط ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!