لاؤس،چینی وزیراعظم لی چھیانگ کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب ہن مانت سے مشرقی ایشیا تعاون سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
وینٹیان(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ شش جہتی تعاون فریم ورک کو مسلسل مستحکم اور چین، کمبوڈیا کمیونٹی کو مزید مربوط بنایا جاسکے۔
چینی وزیراعظم نے وینٹیان میں مشرقی ایشیا تعاون سربراہ اجلاس کے موقع پر کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانت کے ساتھ ملاقات میں چین اور کمبوڈیا کی مضبوط دوستی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا چینی صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں کی تزویراتی قیادت میں چین اور کمبوڈیا کی مشترکہ مستقبل کی حامل برادری اعلیٰ سطح اور اعلیٰ معیار کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین ترقی کی راہ پر گامزن ہونے، قومی خودمختاری اور تزویراتی آزادی کے تحفظ کے لئے کمبوڈیا کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نسل در نسل دوستی کو جاری رکھنے، باہمی اعتماد کو مستحکم بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانت نے کہا کہ کمبوڈیا چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی اور ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ تائیوان، شی زانگ، سنکیانگ اور ہانگ کانگ چین کے تمام اندرونی معاملات ہیں۔
ہن مانت نے مزید کہا کہ کمبوڈیا شش جہتی تعاون فریم ورک کے نفاذ، "صنعتی ترقیاتی راہداری” اور "مچھلی اور چاول راہداری” پر تعاون کوفروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
