پشاور پولیس نے تیز دھار آلے کے وار سے قتل 3 افراد کی نعشیں برآمد کرلیں۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ فقیر آباد قاضی کلے کی حدود میں رات گئے تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کیا گیا، وقوعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔
حکام نے مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔




 
                                    
