پیر, ستمبر 1, 2025
تازہ ترین شنگھائی تعاون تنظیم ایک مقبول اور معتبر  عالمی پلیٹ فارم ہے، مصری...

 شنگھائی تعاون تنظیم ایک مقبول اور معتبر  عالمی پلیٹ فارم ہے، مصری ماہر کی رائے

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) عالمی سطح پر تعاون کا ایک ایسا قابل اعتماد پلیٹ فارم بن چکی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔ یہ بات مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس کے سابق ڈپٹی سیکرٹری احمد سلام نے شِنہوا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں بتائی۔

ساؤنڈ بائٹ (عربی): احمد سلام، سابق ڈپٹی سیکرٹری، اسٹیٹ انفارمیشن سروس، مصر

’’اپنے بنیادی اصولوں کی روشنی میں ایس سی او کا قیام معیشت، سیاست اور سلامتی کی خدمات کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔

نئے ممالک کے شمولیت اختیار کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ تنظیم نے کثیرالجہتی اور کثیرقطبی نظام کے لئے ایک نیا فہم پیش کیا۔ اس فہم کے ذریعے یوریشیائی ممالک تنازعات کے حل اور اچھے ہمسائیگی کے فروغ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایس سی او کی خدمات معیشت، ثقافت، سلامتی سمیت دیگر کئی شعبوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بڑی تعداد میں ممالک یہ اعتماد کرتے ہوئے ایس سی او میں شامل ہونا چاہتے ہیں کہ یہ تنظیم نہ تو سیاسی شرائط عائد کرتی ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص سوچ تھوپنے کی کوشش کرتی ہے۔

عالمی امن کے تحفظ میں اس تنظیم کا اہم کردار ہے۔ اس کے ارکان میں اضافے سے یہ حقیقت عیاں ہو رہی ہے کہ ایس سی او کئی ممالک کے لئے ایک پُرکشش اور قابلِ اعتماد ادارہ بن چکی ہے۔دراصل یہ تنظیم بالادستی اور کنٹرول کی بنیاد پر نہیں بنائی گئی بلکہ اس کی اساس رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد پر قائم ہے۔

ایس سی او کا نہ تو فوجی مداخلت کا رجحان ہے اور نہ ہی دوسرے ممالک پر کنٹرول کا۔ یہ نہ تو واحد قطبی ادارہ بننے کی خواہش رکھتی ہے اور نہ ہی تمام فریقوں کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے مداخلت کرنے کی نیٹو کی شناخت کو دہرانا چاہتی ہے۔

یہ تنظیم حالیہ دنوں میں نوجوان نسل کے لئے سمپوزیمز اور فورمز کا انعقاد کر کے ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔

تنظیم میں شمولیت کے خواہشمند ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد  معاشی، سیاسی اور سفارتی لحاظ سے ایس سی او کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید یہ کہ ایس سی او کی رکنیت حاصل کرنے والے ممالک تنظیم کی رکن ریاستوں کے ساتھ تجربات اور تربیت کا تبادلہ کر کے  ثقافت، میڈیا اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعلقات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ایس سی او اعتماد کی بنیاد پر ایک قابلِ تقلید مثال بن چکا ہے۔‘‘

قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!