جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلعمران خان کی حراست عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یو این...

عمران خان کی حراست عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یو این ورکنگ گروپ

نیو یارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری کے فیصلے کو من مانی،عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی اورآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قانون کی خلاف وزری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، بظاہر اس کا مقصد انہیں نااہل کرنا تھا۔ورکنگ گروپ کے مطابق معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔ورکنگ گروپ نے پاکستان کے دورے ،بانی پی ٹی آئی کی قید میں حالات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا، وکلا صفائی سے جرح کا حق لے کر سرکاری وکلاء کو دیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!