ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے جلد ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے بورڈ کے انتخابی طریقہ کار پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران بی سی بی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ تمیم اقبال نے جنوری 2025 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
