لاہور: گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں اپنے والد سے بہت محبت کرتا ہوں، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ اپنے والد سے لاتعلقی کا اظہار کرو، بطور پاکستانی میں والد کی کئی چیزوں سے اتفاق نہیں کرتا لیکن میں ان کی بحیثیت والد بہت عزت کرتا ہوں۔
ایک انٹرویو میںاذان سمیع خان نے کہا کہ میرے والد کی بھارت میں بہت عزت ہے، ان کے پاس وہاں کی شہریت ہے، انہیں وہاں پدماشری سے بھی نوازا جا چکا ہے، میں جب چاہوں وہاں جا سکتا ہوں لیکن میں کبھی نہیں گیا، مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
اداکار نے کہا میری والدہ اور آبا واجداد حب الوطن ہیں، کیا مجھے پوری زندگی یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ میں بھی حب الوطن ہوں؟۔
اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کرتا ہوں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں اور کہتے ہیں غدار کا بیٹا، جب کہ میں تو یہاں رہتا ہوں، میں نے پاکستانی انڈسٹری میں رہنے اور کام کرنے کا انتخاب کیا، پھر بھی مجھے اپنے والد کے فیصلوں پر نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اذان سمیع خان کا کہنا تھا ایسی تنقید کافی تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ میں خود بھی بہت محب وطن ہوں۔
